ابنا: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد کل سات فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھے چھوٹے بچے شامل ہیں۔ بیت المقدس میں فلسطینی قیدیوں کی انجمن کے سربراہ ناصر قوس نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد تفتش کیلئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے غرب اردن سے چار فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی، مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو اپنی جارحت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج الخلیل کے علاقے میں ایک بچے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ہے زخمی شدہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512085
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد کل سات فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھے چھوٹے بچے شامل ہیں۔